اسلام آباد ہائیکورٹ کا ذیلی اور نیم سرکاری ملازمین کوبھی اضافی الاؤنس دینے کا حکم

سابق وزیر اعظم نے مارچ 2013 میں سیکریٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد الاؤئس کا اعلان کیا تھا،ڈپٹی اٹارنی جنرل


ویب ڈیسک June 18, 2013
صرف سیکرٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافی الاؤنس دیگر ملازمین سے امتیازی سلوک ہے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی فوٹو فائل

ہائیکورٹ نے وفاق کے تمام ذیلی اداروں،نیم سرکاری اور کارپوریشنز کے ملازمین کو سابق وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ 20 فیصد اضافی الاؤنس دینے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے مختلف وفاقی اداروں کے ملازمین کی جانب سے دائر درخواستوں پر کیس سماعت کی، دوران سماعت وفاق کے جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق جہانگیری نے مؤقف اختیارکیا کہ سابق وزیر اعظم نے مارچ 2013 میں سیکریٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد الاؤئس کا اعلان کیا تھا جس کا اطلاق صرف سیکریٹریٹ اور ڈویژن کے ملازمین پر کیا گیا۔

اس موقع پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دئیے کہ وزارتوں میں کام کرنے والے ملازمین لفٹوں میں جاتے ہیں اور ذیلی اداروں کے ملازمین پیدل جاتے ہیں صرف سیکرٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ملازمین سے امتیازی سلوک ہے،عدالت نے حکم دیا کہ 20فیصداضافی الاؤنس تمام کارپوریشنز، نیم سرکاری سمیت تمام وفاقی ملازمین کو بھی دیا جائے اور اس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں