شعیب ملک سوشل میڈیا پر زیر گردش بیٹے کی جعلی تصاویر سے پریشان

عباس رضا  بدھ 31 اکتوبر 2018
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں دو روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے فوٹو: فائل

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں دو روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے فوٹو: فائل

 لاہور: شعیب ملک نے اپنے بیٹے کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر کو جعلی قرار دے دیا۔

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ نظر آنے والی تصاویر بڑی خوبصورت اور بڑے پیارے بچے نظر آرہے ہیں لیکن ہماری طرف سےتاحال بیٹے کی کوئی تصویر منظر عام پر نہیں لائی گئی۔

یاد رہے کہ جب سے حیدرآباد دکن میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا بیٹے اذلان کی آمد ہوئی ہے، دنیا بھر میں موجود سوشل میڈیا صارفین خوبصورت بچوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اسٹار پلیئرز کی جوڑی کا بچہ قرار دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/realshoaibmalik/status/1057336643743506432

کئی صارفین بڑی دلچسپ تصاویر بھی شئیر کررہے ہیں، ایک نے کسی میچ کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی ہے جس میں شعیب ملک نے بابر اعظم کو اٹھایا ہوا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔