پی ٹی آئی نےجہانگیر ترین کی بہن کو سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ جاری کردیا

مسلم لیگ(ن) کی سعدیہ عباسی کے نااہل ہونے پر پنجاب سے سینیٹ کی ایک نشست خالی ہوئی تھی


ویب ڈیسک October 31, 2018
15 نومبر کو ہونے والے سینیٹ الیکشن پر سیمی ایزدی پی ٹی آئی کی امیدوار ہوں گی ، فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی ہمشیرہ کو سینیٹ کی نشست پر امیدوار لانے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کی بہن سیمی ایزدی کو پنجاب سے سینیٹ الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

پنجاب سے خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر سیمی ایزدی سمیت پی ٹی آئی کی 11 خواتین نے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔ امیدواروں میں فردوس عاشق اعوان، فردوس جبین، ندارحمان اور رخسانہ بھٹی سمیت دیگر خواتین رہنما شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہری شہریت پر (ن) لیگ کے 2 سینیٹر نااہل قرار

پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد جہانگیر ترین کی ہمشیرہ کو سینیٹ الیکشن کے لیے منتخب کیا گیا جس کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ تحریک انصاف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 15 نومبر کو ہونے والے سینیٹ الیکشن پر سیمی ایزدی پی ٹی آئی کی امیدوار ہوں گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سعدیہ عباسی کے نااہل ہونے پر پنجاب سے سینیٹ کی ایک نشست خالی ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں