دانتوں کو 10 مختلف رنگوں میں رنگنے والی ’’ٹوتھ پالش‘‘

ایک کمپنی نے دانتوں کے لیے 10 رنگ بنائے ہیں جو 24 گھنٹے تک دانتوں پر برقرار رہتے ہیں


ویب ڈیسک November 01, 2018
کروم کمپنی کے دانتوں کو رنگنے والی پالش تیار کی ہے۔ فوٹو: کروم

ایک کمپنی نے کروم کے نام سے دانتوں کو رنگین بنانے والا روغن تیار کیا ہے جسے دانتوں کی نیل پالش کہا جاسکتا ہے۔ اس طرح آپ 24 گھنٹے تک دانتوں کو 10 مختلف رنگوں میں رنگ سکتے ہیں جبکہ اس کے بعد رنگ اتر جاتا ہے۔

اگر آپ اپنے سفید دانتوں سے بور ہوچکی ہیں یا دانتوں کو بھی نیل پالش جیسا رنگ دینا چاہتی ہیں تو اس کے لیے کروم نامی دانتوں کی پالش تیار کی گئی ہے۔ اس کی مدد سے دانتوں کو کسی بھی رنگ میں رنگا جاسکتا ہے۔ اس کا فارمولہ ایک دندان ساز نے تیار کیا ہے جس میں الکحل اور اعلیٰ درجے کے پِگمنٹ (رنگ) شامل ہیں جو دانتوں کی اصل رنگت کو متاثر نہیں کرتے۔ اس کا کوئی ذائقہ نہیں اور رنگ کھانے کے ذائقے پر بھی اثرانداز نہیں ہوتا۔



کروم برانڈ کے بانی ڈیوڈ سِلورمین نے کہا ہے کہ اسے لگا کر آپ کسی بھی تقریب میں جاسکتی ہیں یا دفتر جاتے ہوئے اپنے دانتوں کا رنگ بالوں کا نیل پالش سے میچ کرسکتی ہیں۔ تاہم کمپنی نے اس کے تمام اجزا کی فہرست جاری نہیں کی ہے۔ لیکن کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹوتھ پالش 100 فیصد محفوظ اور بے ضرر ہے۔ اسے کسی بھی ٹوتھ پیسٹ سے باآسانی صاف کرسکتے ہیں۔



تاہم ڈینٹسٹ حضرات اس کی منظوری دینے میں ہچکچا رہے ہیں۔ ایک دندان ساز نے کہا ہے کہ روغن کا کچھ حصہ جسم منہ کے ذریعے جسم کے اندر جاتا ہے اور کمپنی کو اس میں شامل اجزا کو کاروباری راز بتانے کی بجائے اس سے صارفین کو آگاہ کرنا ہوگا۔

کروم 10 رنگوں میں دستیاب ہے اور ایک بوتل کی قیمت 20 ڈالر رکھی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں