کراچی یوتھ ٹیم انڈر16 فٹبال چیمپئن بن گئی

فائنل میں ایبٹ آباد کو 2-1 کی خفت، عبید اور شہزاد نے ٹیم کو سرخرو کرادیا.


Sports Reporter June 19, 2013
سندھ نے بلوچستان کو ایک گول سے زیر کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فوٹو: فائل

کراچی یوتھ ٹیم انڈر16 فٹبال کی چیمپئن بن گئی، فائنل میں ایبٹ آباد کو 2-1 کی خفت سے دوچار ہونا پڑا۔

ایبٹ آباد میں کھیلے گئے ایونٹ کے فیصلہ کن معرکہ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا اور میزبان ٹیم کے شاہ زیب خان نے انفرادی کوشش سے بال کو جال کی راہ دکھا کربرتری حاصل کرلی،کراچی یوتھ کے کھلاڑیوں نے اعصاب پر کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے پہلے مقابلہ برابر کیا اور بعدا زاں ایک گول کی برتری حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عبیداورشہزاد نے گول اسکورکیے۔ میچ کو دیکھنے کیلیے بڑی تعدادمیں شائقین نے میدان کا رخ کیا اور کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کرتے رہے۔



قبل ازیں تیسری پوزیشن کیلیے کھیلے گئے میچ میںسندھ نے بلوچستان کو سخت مقابلے کے بعدایک گول سے زیر کرلیا، پیر کو فائنلسٹ ٹیموں سے سخت مقابلے کے بعد ہارنے والی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے دفاعی انداز اپنایا، تاہم 16منٹ میں سندھ کے سفیر احمد نے گول داغتے ہوئے ٹیم کو برتری دلادی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر اسکور 1-0 تھا۔ بلوچستان نے شکست کو ٹالنے کیلیے لاکھ جتن کیے مگر ان کی ایک نہ چل سکی اور سندھ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب میں سینئر وائس پریذیڈنٹ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ زبیر شیخ نے سیکریٹری فٹبال فیڈریشن کرنل(ر) احمد یار خان لودھی اور ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ اینڈ کمپی ٹیشن ونگ کمانڈر(ر) پرویز سعید میرکے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں