راکھی ساونت کا تنوشری دتا پر 25 پیسے ہتک عزت کا دعویٰ

چاہتی تو 50 کروڑ روپے کا دعویٰ کر سکتی تھی لیکن تنوشری کے والدین پر ترس آگیا، راکھی ساونت


ویب ڈیسک October 31, 2018
میں چاہتی تو 50 کروڑ روپے کا دعویٰ کر سکتی تھی لیکن اُن کے والدین پر ترس آگیا، راکھی ساونت۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے تنوشری دتا پر 25 پیسے ہتک عزت کا دعویٰ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تنوشری دتا کے خلاف 25 پیسے کا ہتک عزت کا دعویٰ کیا کہ اور یہ دعویٰ اُن کی اوقات دیکھ کر کیا ہے، میں چاہتی تو 50 کروڑ روپے کا دعویٰ کر سکتی تھی لیکن اُن کے والدین پر ترس آگیا۔

راکھی ساونت نے کہا کہ تنوشری دتا کے ساتھ جنگ اُس وقت تک جاری رکھوں گی جب تک وہ مجھے عوام کے درمیان میں بدنام کرنا بند نہیں کریں گی جب کہ اُن کا مجھ پر 10 کروڑ کا ہرجانے کا دعویٰ صرف ایک جھوٹ ہے۔ اب تک اُن کی جانب سے کسی عدالت میں درخواست نہیں کی گئی ہے، اگر وہ ایسا کریں گی تو میں بھی عدالتوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں کیوں کہ میں بے گناہ ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: راکھی کا تنوشری پر ہم جنس پرستی کا الزام

واضح رہے کہ تنوشری نے راکھی ساونت کی جانب سے ہم جنس پرست ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس مردانہ انداز کی حامل اور خواتین سے نفرت کرنے والی گندی نالی کو سنبھالنے کے لیے وہ کافی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں