ایس پی ایس سی نے پری انٹرویوتحریری امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا

محکمہ ثقافت اور سیاحت حکومت سندھ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی پی ایس 17 کیلیے تحریری امتحانات 2 ستمبر 2012 کو لیے جائینگے۔


Numainda Express August 18, 2012
محکمہ ثقافت اور سیاحت حکومت سندھ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی پی ایس 17 کیلیے تحریری امتحانات 2 ستمبر 2012 کو لیے جائینگے۔ فوٹو فائل

WASHINGTON: سندھ پبلک سروس کمیشن حیدر آباد کے اعلامیہ کے مطابق اسسٹنٹ بی پی ایس 14کی خالی اسامیوں کیلیے 27 مارچ 2012 اور10مئی 2012 کولیے گئے پری انٹرویوتحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کیاگیاہے،جس کے تحت 45 امیدواروں کوکامیاب قرار دیاگیاہے جبکہ کمیشن کی جانب سے محکمہ زراعت حکومت سندھ میں اسٹیٹسٹیکل افسر کی اسامیوں کیلیے 28 مارچ 2012 کولیے گئے تحریری امتحانات میں57 امیدواروں کو کامیاب قرار دیاگیاہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ ثقافت اور سیاحت حکومت سندھ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی پی ایس 17 کیلیے تحریری امتحانات 2 ستمبر 2012 کو لیے جائینگے۔