- پاکستان میں دراندازی کیلیے افغان طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کے انکشافات
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
مالی مسائل کا شکار پی ایچ ایف ایک اور مشکل میں پھنس گئی
لاہور: پہلے سے ہی مالی مشکلات میں پھنسی پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک اور مشکل میں پھنس گئی کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل تمام واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کا شکار ہیں، کرکٹ کو ہی صرف کھیل نہ سمجھا جائے بلکہ قومی کھیل ہاکی کو بھی اس کا جائز مقام دیا جائے، کرکٹرز کی طرح ہم کروڑوں اور اربوں پتی نہیں، میچز کے دوران ملنے والی میچ فیس ہی سے ہمارے گھر کا نظام چلتا ہے، گزشتہ 3 ایونٹس کے پیسے نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔
کھلاڑیوں نے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ہمارے تمام واجبات ادا کر دیئے جائیں تاکہ ہم بہتر انداز میں اپنے کھیل پرتوجہ دے سکیں۔ یاد رہے کہ آٹھ سال بعد عالمی کپ کھیلنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر خطرات منڈلا رہے ہیں۔ ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ و مینیجر اولمپیئن حسن سردار پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اگر حکومت کی طرف سے بروقت فنڈز نہ ملے توقومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ سکتا ہے۔
ہیڈ کوچ کے مطابق قومی کھیل حکومتی توجہ کا منتظر ہے، حکومت پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے درخواست ہے کہ اس سلسلہ میں ہنگامی اقدامات کئے جائیں تاکہ ہالینڈ اور مسقط جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ پاکستان نے آخری مرتبہ 2010 کے بھارت، دہلی میں ہونے والے عالمی کپ میں شرکت کی تھی جبکہ 2014 ہالینڈ کے عالمی کپ کیلئے پاکستان کوالیفائی نہیں کرسکا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔