کراچی فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق

ڈکیتی ورہزنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپےنقداور دیگر سامان سے محروم ہوگئے تاہم پولیس ایک بھی ملزم کوگرفتارنہ کرسکی


ویب ڈیسک June 20, 2013
کلری پولیس کو ماڑی پور روڈ سے بوری بند نامعلوم شخص کی لاش ملی،ملزمان نے مقتول کے جسم کو سگریٹ سے داغنے کے بعد قتل کیا فوٹو: فائل

شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں آج بھی اب تک4 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا جن میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گارڈن کے علاقے دھوبی گھاٹ سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پولیس کو 2 بوری بند لاشیں ملیں جنہیں ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ مقتولین کی شناخت عبدالواحد اور اس کے جواں سال بیٹے محمد بلال کی حیثیت سے ہوئی۔ اورنگی ٹاون کے علاقے اسلام چوک پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے محمد کلیم جاں بحق ہوگیا، اس کے علاوہ ماڑی پور روڈ سے بھی نامعلوم شخص کی بوری بند لاش ملی۔

دوسری جانب شہر میں ڈکیتی و رہزنی کی 30 سے زائد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقد ، طلائی زیورات ، موبائل فونز، کریڈٹ کارڈز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے تاہم پولیس ان وارداتوں میں ملوث ایک بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی، رینجرز نے نادرن بائی پاس پر آپریشن کرکے 50 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں