مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمیکل ہتھیار استعمال کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک  اتوار 4 نومبر 2018
شوپیاں میں گزشتہ روز دو کشمیریوں کی شہادت میں کیمیکل ہتھیار استعمال کیے گئے فوٹو:فائل

شوپیاں میں گزشتہ روز دو کشمیریوں کی شہادت میں کیمیکل ہتھیار استعمال کیے گئے فوٹو:فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمیکل ہتھیار استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم چھپانے کیلئے وحشیانہ اقدامات پر اتر آئی ہے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو عالمی برادری سے چھپانے کےلیے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات ہونی چاہئے، پاکستان

کشمیری میڈیا نے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں یہ رپورٹ دی ہے۔ شوپیاں میں گزشتہ روز دو کشمیریوں کی شہادت میں بھی کیمیکل ہتھیار استعمال ہوئے۔ حریت قیادت نے کہا ہے کہ نہتے عوام پر کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال انسانیت کیخلاف جرم ہے اور اقوام متحدہ و انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی پر سوالیہ نشان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے بڈگام میں مختار احمد اور پامپور میں محمد امین کو شہید کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔