اگلی حکومت پھر ہماری ہے آصف زرداری

کچھ عناصر ہمارے اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، شریک چیئرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک November 07, 2018
کچھ عناصر ہمارے اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، شریک چیئرمین پی پی پی۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اگلی حکومت پھر ہماری ہے۔

خیر پور میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے، کچھ عناصر ہمارے اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم عوام سے دور نہیں رہ سکتے، آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا لیکن کچھ دوریاں ہوگئی تھیں، چاہتا ہوں کہ آپ سے محبت کا رشتہ قائم رہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا مشن عوام کی خدمت تھا، میری زندگی کامقصد بے نظیر بھٹو کا مشن آگے بڑھانا ہے، ہم خدمت کرتے رہیں گے اور اگلی حکومت پھر ہماری ہے۔

مقبول خبریں