شعیب ملک ون ڈے کیریئر میں 19سال مکمل کرنے والے چوتھے کرکٹر

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 8 نومبر 2018
اس سے قبل سچن ٹنڈولکر23، جے سوریا21 اور جاویدمیانداد20سال تک انٹرنیشنل میچز میں میدانوں پر راج کرتے رہے۔ فوٹو : فائل

اس سے قبل سچن ٹنڈولکر23، جے سوریا21 اور جاویدمیانداد20سال تک انٹرنیشنل میچز میں میدانوں پر راج کرتے رہے۔ فوٹو : فائل

 لاہور: شعیب ملک ون ڈے کیریئر کے 19سال مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے کرکٹر بن گئے۔

شعیب ملک نے ون ڈے کیریئر میں 19سال مکمل کرلیے، وہ دنیا کے چوتھے کرکٹر بن گئے۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر23، جے سوریا21 اور جاویدمیانداد20سال تک انٹرنیشنل میچز میں میدانوں پر راج کرتے رہے۔

پاکستانی آل راؤنڈر نے چوتھے طویل کیریئر کا ریکارڈ اپنے کرایا ہے۔ انھوں نے ایک روزہ مقابلوں میں ڈیبیواکتوبر 1999میں ویسٹ انڈیز کیخلاف شارجہ میں کیا تھا،نیوزی لینڈ کیخلاف گزشتہ روز کھیلا جانے والے میچ شعیب کے کیریئر کا 272 واں مقابلہ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔