10 ہزار رنز اور 400 شکار سنگاکارا نے پہلے وکٹ کیپر کا اعزاز حاصل کرلیا

ان سے قبل ایڈم گلکرسٹ 472 اور مارک باؤچر 424 شکار کر چکے ہیں۔


Sports Desk June 22, 2013
سنگاکارا بطور وکٹ کیپر300 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے پہلے کرکٹر بھی بن گئے۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے10 ہزار رنز اور400 شکار کا ڈبل مکمل کرنے والے پہلے وکٹ کیپر کا اعزازحاصل کر لیا۔

وہ وکٹوں کے عقب میں400 پلیئرز کو نشانہ بنانے والے دنیا کے تیسرے وکٹ کیپر بنے، انھوں نے318 کیچز اور82 اسٹمپڈکیے، ان سے قبل ایڈم گلکرسٹ 472 اور مارک باؤچر 424 شکار کر چکے ہیں، سنگاکارا بطور وکٹ کیپر300 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے پہلے کرکٹر بھی بن گئے، وہ اب تک 40.76 کی اوسط سے10355 رنز اپنے نام جوڑ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں