قیام امن کے لیے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی وزیراعظم

مولانا سمیع الحق کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیر اعظم


ویب ڈیسک November 08, 2018
مولانا سمیع الحق کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،وزیر اعظم فوٹو: فیس بک

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کے لیے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں موجودہ حکومت کے فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا۔

کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں سیکیورٹی آف پاکستان ایکٹ کے تحت 5 خطرناک افراد رسول خان، وسیم اختر، حفیظ الیاس، مشتاق اور ساجد علی کو تحویل میں رکھنے، چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی تقرری، ارکان پارلیمان وعوام کے لئے ٹیکس ڈائریکٹری 2017 شائع کرنے کے علاوہ برطانیہ اور آئرلینڈ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری بھی شامل تھی۔

اجلاس کے آغاز پر کابینہ نے مولانا سمیع الحق کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، وزیر اعظم نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ملک میں قیام امن کے لیے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔