- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
شائقین نے ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کو اوسط درجے کی فلم قرار دے دیا
ممبئی: بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش سمیت شائقین نے’ٹھگ آف ہندوستان‘ کو اوسط درجے کی فلم قراردے دیا۔
فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ آج بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی ہے۔ ریلیز سے قبل فلم سے متعلق بے شمار دعوے کیے گئے تھے تاہم بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش اور فلمی شائقین نے امیدوں کے برعکس ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کو مایوس کن قراردیتے ہوئے اوسط درجے کی فلم قرار دے دیا۔
بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہر چمکتی ہوئی چیز سونا نہیں ہوتی، فلم کے پہلے گھنٹے میں شامل کیے گئے سینز اتنے خاص نہیں تھے، فلم کا پلاٹ روایتی فارمولا ٹائپ تھا، اسکرین پلے قدرے بہتر تھا، تاہم فلم کی اوسط درجے کی کارکردگی کے اصل ذمہ دار ہدایت کار ہیں۔‘‘
https://twitter.com/taran_adarsh/status/1060410082377093120
صرف ترن آدرش ہی نہیں فلم دیکھنے والے دیگر شائقین نے بھی ٹوئٹر پر فلم کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے ایسی فلم کیوں کی؟ ایک اور صارف نے لکھا فلم کی کہانی اور کردار بہت ہی کمزور تھے، تایانکی نامی صارف نے لکھا فلم نہایت بورنگ ہے، اسے دیکھنا پیسے اور وقت کا ضائع کرنا ہے۔
#ThugsOfHindostan Unexpected disappointment. Ye #AamirKhan ne aisa movie kyun kiya????
— Surajit (@surajit213es) November 8, 2018
Disappointing 1st half. Story & character development is very weak. A lot is happening without achieving nothing.
— Rabbi (@rabbikhann) November 8, 2018
It is too boring, and waste of money and time. Please go to a restaurant and have a good lunch instead. #ThugsOfHindostan
— Tyaanki (@Tyaanki1) November 8, 2018
واضح رہے کہ 325 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘رواں سال کی مہنگی ترین فلم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو اپنی لاگت پوری کرنے کے لیے باکس آفس پر ایک دن میں 50 کروڑ کمانے ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔