دنیاجانتی ہے کشمیر متنازع ریاست ہےفضل الرحمن

پوری دنیاجانتی ہےکہ کشمیرایک متنازع ریاست ہےبھارت کی جانب سےاسےاٹوٹ انگ کہنےسےکوئی فرق نہیں پڑتا،مولانا فضل الرحمن۔


Numainda Express August 18, 2012
بھارت کے اٹوٹ انگ کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تحر یک آزادی ضرور کامیاب ہوگی۔ فوٹو: ایکسپریس

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ پوری دنیاجانتی ہے کہ کشمیر ایک متنازع ریاست ہے بھارت کی جانب سے اسے اٹوٹ انگ کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

تحریک آزادی ضرور کامیاب ہوگی، چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ بھارت اس مسئلے کو لیکر خود اقوام متحدہ گیا جس نے جموں کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کیا اوررائے شماری کیلیے کہا جسے بھارت نے تسلیم کیا۔