صومالیہ میں دو خودکش دھماکوں میں 39 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 نومبر 2018
دھماکا پولیس کے تفتیشی دفتر کے نزدیک کیا گیا۔ فوٹو : رائٹرز

دھماکا پولیس کے تفتیشی دفتر کے نزدیک کیا گیا۔ فوٹو : رائٹرز

موغا ديشو: صومالیہ میں کرمنل انویسٹی گیشن کے دفتر قریب دو خودکش کار بم دھماکوں میں 39 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت میں ہوٹل کے باہر دو کار سواروں نے گاڑیوں کو زوردار دھماکے سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوزیں بھی سنی گئیں، جس جگہ کار بم دھماکا کیا گیا اس سے چند قدم دوری پر کرمنل انویسٹی گیشن کا دفتر بھی واقع تھا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق ہدف یہی دفترتھا۔

ادھرعینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو دھماکوں کے بعد ایک اور زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم تیسرے دھماکے کے مقام کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

صومالیہ میں لسانی فسادات اور شدت پسندوں کی غلبے کی خواہش کے باعث ہونے والی جھڑپوں سے امن وامان کی صورت حال نہایت مخدوش ہے۔ شدت پسند حکومت مخالف جماعت الشہاب نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔