ہنڈی کے دھندے کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈائون 6 گرفتار

دھوراجی کالونی اور آئی آئی چند ریگر روڈ پر چھاپے، کروڑوں روپے کی کرنسی، کمپیوٹر برآمد


Staff Reporter June 23, 2013
روپے کی تیزی سے گرتی قدر کو سہارا دینے کیلیے کارروائی شروع کردی،ڈائریکٹر ایف آئی اے

ایف آئی اے نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں حوالہ اور ہنڈی کے دھندے کیخلاف کریک ڈائون شروع کردیا ہے۔

غیرقانونی دھندہ کرنے والے 3 منی ایکس چینج کمپنیوں کے خلاف مقدمات درج کرکے 2دن میں 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی بھی قبضے میں لی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد مالک نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی کرنسی کی تیزی سے گرتی قدر کو سہارا دینے اور غیرملکی کرنسی خاص طور پر امریکی ڈالر کی غیرقانونی طور پر بیرون ملک ترسیل کو روکنے کیلیے ایف آئی اے کراچی نے حوالہ اور ہنڈی کے دھندے کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع کردیا ہے۔



گذشتہ 2 روز کے دوران حوالہ اور ہنڈی کاکام کرنے والی 3 قانونی اور غیرقانونی منی ایکس چینج کمپنیوں کے دفاتر اور ان سے وابستہ اہم افراد کے گھروںپر چھاپے مارے گئے، تمام کارروائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کی گئی، دھوراجی کے ایک مکان پر چھاپہ مار کرحوالہ اور ہنڈی کے دھندے کی نامور شخصیت محمد یوسف جیٹی کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے کارندوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ آئی آئی چند ریگر روڈ پر انٹرنیشنل ایکس چینج نامی کمپنی کی فرنچائز سے بھی بڑی تعداد میں حوالہ اور ہنڈی کی پرچیاں(ٹی ٹی) برامد کرلی گئی جبکہ کمپیوٹرائز ریکارڈ، موبائل فون اور دیگر ریکارڈ بھی قبضے میں لیا گیاہے، فرنچائز سے 3 افراد ذکریا، امین اور احسن کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف 3 مختلف مقدمات درج کرلیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں