(ق) لیگ اتحادی جماعت ہے اور چوہدری برادران کے ساتھ کوئی ایشو نہیں،  گورنر پنجاب

ویب ڈیسک  اتوار 11 نومبر 2018
طارق بشیر چیمہ کی باتیں بھی کوئی تضاد کی وجہ نہیں ہیں، گورنر پنجاب۔ فوٹو: فائل

طارق بشیر چیمہ کی باتیں بھی کوئی تضاد کی وجہ نہیں ہیں، گورنر پنجاب۔ فوٹو: فائل

 لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی میں کوئی غلط فہمی نہیں ہے اور (ق) لیگ ہماری اتحادی جماعت ہے جب کہ چوہدری برادران کے ساتھ کوئی ایشو نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ 70 سال کا گند دو ماہ میں ٹھیک نہیں کرسکتے،  میں نے ایک فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا ہے، مخیر حضرات کے تعاون سے ایک ہفتے میں 5 پلانٹس کا کام شروع کیا ہے، گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت جیل میں بھی شجرکاری کی ہے، قیدی بھائیوں کے پینے کے لیے صاف پانی کا انتظام کیا ہے، پنجاب کی 42 جیلوں میں پینے کے صاف پانی کی سہولت دی جائے گی، اگر سابق وزرا بھی جیلوں میں آئے تو ان کو بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مسلم لیگ (ق) جہانگیر ترین کے سامنے گورنر پنجاب کے خلاف پھٹ پڑی

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ ہماری پارٹی میں کوئی غلط فہمی نہیں ہے، ق لیگ ہماری اتحادی جماعت ہے، چوہدری برادران کے ساتھ کوئی ایشو نہیں تھا اور طارق بشیر چیمہ کی باتیں بھی کوئی تضاد کی وجہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک فیملی میں بھی کوئی نا کوئی ایشو ہوسکتا ہے تاہم ویڈیو منظر عام پر آنے سے کوئی طوفان نہیں آیا، پنجاب کے ہر حلقے اور شہر میں جاتا ہوں کوئی مخصوص حلقہ نشانہ نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔