ونود کھنہ نے سب سے زیادہ سپر ہٹ فلمیں دیں

پشاور میں پیداہوئے، بطور ولن فلمی کیرئیر شروع کیا، 138 سے زائد فلموں میں کام کیا


Cultural Reporter June 24, 2013
پشاور میں پیداہوئے،بطور ولن فلمی کیرئیر شروع کیا، 138سے زائد فلموں میں کام کیا۔ فوٹو: فائل

بولی ووڈ فلم اسکرین پر کم کم ایسے فنکار ہوں گے جنھوں نے اپنے فنی سفر کوکبھی محدود نہیں کیا بلکہ ہر قسم کے کردار ادا کرکے ثابت کیا کہ وہ کسی مخصوص کردار کے لیے پیدا نہیں ہوئے جو بھی رول ملا کرکے اپنے آپ کو منوایا۔

ان میں ادکار ونود کھنہ کا نام بھی سر فہرست ہے کہ جن کے کریڈٹ پر کامیاب فلموں کی ایک طویل فہرست شامل ہے وہ آج بھی فلم انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں شامل ہیں اور تازہ دم نظر آتے ہیں6 اکتوبر1946 میں پشاور میں پیدا ہوئے،انھوں نے فلمی سفر میں138 فلموں میں اداکاری کا مظاہرہ کیا ان کی پہلی فلم''من کا میت ''جو1968 میں بنی،اس فلم میں انھوں بطور ولن کام کیا کرئیر کے آغاز میں انھوں نے سپورٹنگ اور ولن کے کردار ادا کیے۔



ان کی مشہور فلموں میں شامل ہیں ان میں پورب پچھم، سچا جھوٹا، میرا گاؤں میرا دیس، مستانہ، اعلان، آن ملو سجنا،جب کہ بطور ہیرو ان کی سپر ہٹ فلموں میں'' میرے اپنے'' اور'' ہم تم اور وہ'' شامل ہیں جب کہ ان کی فلم پرچھائیں بری طرح فلاپ ثابت ہوئی، فلم ہم تو اور وہ میں لیڈنگ رول کرنے کا موقع ملا'' میرے اپنے'' گلزار نے ڈائریکٹ کی تھی یہ بھی ان کی ایک کامیاب فلم تھی۔

1973 سے 1983 تک ان کا کامیاب ترین دور تھا،اس دور میں ان کی متعدد فلمیں باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئیں جس میں انھوں نے سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا،پریم کہانی، قدرت، راجپوت جب کہ 1975 سے 1981 کے دوران میں بلاک بسٹر فلموں میںقید، ظالم، انکار، آپ کی خاطر، خون کی پکار، یوراج، گرم خون، لہو کے دو رنگ، طاقت، قربانی،ریڈ الرٹ، دیوانہ پن، رسک، دبنگ قابل ذکر فلمیں ہیں۔

جب کہ گزشتہ سال انھوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم ''دبنگ ٹو'' میں بھی اہم کردار ادا کیا 1997 میں ونود کھنہ بھارتیہ جنتا پارٹی جوائن کی اور وہ گرداس پور سے لوک سبھا کے ممبر منتخب ہوئے انھوں نے1971 میں گیتا نجلی سے شادی کی ان کے دو بیٹے راہول کھنہ، اکشے کھنہ ہیں دونوں اس وقت بولی ووڈ کے مشہور اداکار ہیں 1990 میں انھوں نے پہلی بیوی کو طلاق دے کر کویتا نامی خاتون سے شادی کرلی ان سے بھی دو بچے ساکشی، شرودھا ہیں، ونود کھنہ کا فلمی سفر طویل ہے اور اس طویل سفر کے باوجود وہ آج بھی تازہ دم ہیں اور فلموں میں کام کررہے ہیں انھوں نے جب بھی کام کیا بہت محنت اور لگن سے کیا یہی وجہ ہے فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر آج بھی ان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔

مقبول خبریں