کراچی ہڑتال کے باعث تاجروں وصنعتکاروں کو اربوں کا نقصان

صنعتوں میں ملازمین کی حاضری کم ہونے کی وجہ سے پیداوار نصف فیصد سے بھی کم رہی۔


June 24, 2013
صنعتوں میں ملازمین کی حاضری کم ہونے کی وجہ سے پیداوار نصف فیصد سے بھی کم رہی۔ فوٹو: فائل

کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر شہر میں کاروباری مراکز انڈسٹری زونز پبلک ٹرانسپورٹس پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے تاجروں اور صنعتکاروں کو اربوں روپے نقصان ہوا۔

کراچی کے چھ صنعتی زون جس میں سائیٹ کورنگی، لانڈھی، نارتھ کراچی، ایف بی ایریا اور سائیٹ سپر ہائے وے کی صنعتوں میں بھی ملازمین کی حاضری کم ہونے کی وجہ سے پیداوار نصف فیصد سے بھی کم رہی جس کی وجہ سے ناصرف ہزاروں صنعتوں کو پیداوار کی مد میں اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا بلکہ یومیہ اجرت والے مزدور بھی خالی ہاتھ رہے۔



دوسری جانب کراچی بندرگاہ پر بھی کاروباری متاثر ہوا کسٹمز ایجنٹ ایسوسی ایشن کے صدر سیف اللہ خان کے مطابق ہڑتال کے سبب کام مکمل بند رہا جس کی وجہ سے یومیہ ہزاروں کینٹینرز کی کلیئرنز رک گئی جس سے برآمد اور درآمد کنندگان کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ کراچی ہول سیل ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے صدر شاہ جہاں نے کہا ہے کہ شہر کی موجود صورتحال کہ وجہ سے سبزی منڈی میں کاروبار بہت کم رہا ایک دن سے زائد نہ رہنے والے پھلوں اور سبزیوں کی مد میں کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں