سارہ علی خان اپنی سوتیلی ماں کے نقش قدم پر چلنے کی خواہشمند

ویب ڈیسک  منگل 13 نومبر 2018
کرینہ کپور گھر اور کام دونوں کو بہت اچھے طریقے سے لے کر چل رہی ہیں،  سارہ علی خان فوٹوفائل

کرینہ کپور گھر اور کام دونوں کو بہت اچھے طریقے سے لے کر چل رہی ہیں، سارہ علی خان فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ میں نئی نئی انٹری دینے والی اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سوتیلی ماں کرینہ کپور خان کے کام کرنے کے انداز سے بے حد متاثر ہیں اور ان کے نقش قدم پر چلنا چاہتی ہیں۔

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان اپنی سگی ماں سے نہیں بلکہ سوتیلی ماں کرینہ کپور خان کے کام کرنے کے انداز سے متاثر ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور بہت ہی حیرت انگیز خاتون اور پروفیشنل اداکارہ ہیں جو گھر اور کام دونوں کو بہت اچھے طریقے سے لے کر چل رہی ہیں،  لہٰذا میں بھی اپنے کام کو بالکل اُسی طرح لے کر چلنا چاہتی ہوں جیسے کرینہ لے کر چلتی ہیں۔

فلموں میں انٹری پر اپنے والد سیف علی خان کے ردعمل کے حوالے سے سارہ نے کہا کہ  میرے والد نے میری بہت زیادہ حمایت کی ہے تاہم وہ ہمیشہ چاہتے تھے کہ میں فلم انڈسٹری میں انٹری سے قبل اپنی پڑھائی پوری کروں۔

واضح رہے کہ سارہ علی خان کی پہلی بالی ووڈ فلم ’کیدار ناتھ‘ 7 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی جس میں اداکار سشانت کپور ان کے ہمراہ مرکزی کردارمیں نظر آئیں گے۔ سارہ اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ اپنی پہلی فلم کی ریلیز سے قبل ہی وہ سپر اسٹاررنویر سنگھ کے ساتھ فلم ’سمبا‘ میں بھی مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔’سمبا‘ کا ٹریلر دپیکا رنویر کی شادی کے دودن بعد ریلیز کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔