بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

بھارتی فوج نے کپواڑہ اور جموں کے اضلا ع میں سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کو شہید کیا


ویب ڈیسک November 13, 2018
بھارتی فوج کا کشمیریوں کے خلاف جاری ظلم کا سلسلہ رک نہ سکا (فوٹو: فائل)

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ برقرار ہے اورآج پھر مقبوضہ وادی میں قابض فوج نے ظلم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فوج نے کپواڑہ اور جموں کے اضلاع میں سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی گھروں میں گھس پر تلاشی لی اور اس دوران فائرنگ کرکے 3 نوجوان کو شہید کیا۔

یہ پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، ایک اور نوجوان شہید

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے کپواڑہ کے علاقے کیران میں 2 اور جموں کے علاقے اخنور میں ایک کشمیری کو محاصرہ کے دوران گولیاں ماریں۔

مقبول خبریں