107سابق پارلیمنٹیرینز کیلیے ڈگریوں کی تصدیق کاآج آخری موقع

ڈگریریوں تصدیق دفتری اوقات میں کروائی جاسکتی ہے،فہرست الیکشن کمیشن کے حوالے


INP June 24, 2013
ڈگریریوں تصدیق دفتری اوقات میں کروائی جاسکتی ہے،فہرست الیکشن کمیشن کے حوالے فوٹو فائل

ہائرایجوکیشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے رواںسال یکم اپریل اور19 جون کو دیے گئے فیصلوںکی روشنی میں2008کے عام انتخابات میں غیرمصدقہ ڈگریوںکے ساتھ کامیاب ہونے والے 107سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹرزجنھوں نے اپنی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کروائی وہ(آج) پیرتک ایچ ای سی کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات سے استفادہ کرکے دفتری اوقات میں اپنی ڈگریاںتصدیق کراسکتے ہیں۔

تصدیق نہ کرانے والے سابق ارکان کیخلاف سپریم کورٹ سخت کارروائی کی ہدایات جاری کرچکی ہے ۔ ان 107 ارکان میں مرحوم سابق وفاقی وزیرشہبازبھٹی،وہاڑی سے مرحوم رکن قومی اسمبلی عظیم دولتانہ اورسابق وزیراعلی خیبرپختونخوا اکرم درانی کے مرحوم سابق رکن اسمبلی اکرم درانی کے علاوہ پیپلزپارٹی،(ق)لیگ،(ن) لیگ،جے یوآئی،ایم کیوایم سمیت کئی جماعتوںکے ارکان سابق وفاقی وزرا شامل ہیںان میںسابق وزیرمملکت غلام مجتبیٰ کھرل،موجودہ وفاقی وزیرسینیٹرکامران مائیکل،(ن)لیگ کی موجودہ رکن قومی اسمبلی زیب جعفر،منظوروٹو،رخسانہ بنگش،سیدسرداراحمد،نعمان لنگڑیال،رحیم دادخان،شیخ وقاص اکرم،لیاقت عباس بھٹی اور سردارعمرگورگیج سمیت دیگر شامل ہیں۔



ایچ ای سی نے ان 107سابق ارکان اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن کوبھی بھجوادی ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلوں میں غیرمصدقہ ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانے والے ارکان اسمبلی کیخلاف الیکشن کمیشن اورایچ ای سی کو سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

مقبول خبریں