بلوچستان کےعوام کوصاف پانی اور تعلیم فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، صدرعارف علوی

ویب ڈیسک  بدھ 14 نومبر 2018
گورنر بلوچستان نے صدرمملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔

گورنر بلوچستان نے صدرمملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔

کوئٹہ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو صاف پانی، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی پہلے ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

صدر مملکت نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے ملاقات کی، گورنر بلوچستان نے صدرمملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو صاف پانی، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی وزیراعلی بلوچستان، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل اور اعلی حکومتی عہدیداروں سمیت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔