رنویر اور دپیکا اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ویب ڈیسک  بدھ 14 نومبر 2018
دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے استقبالیے کی دو تقاریب بھارت میں بھی منعقد ہوں گی۔ فوٹو: فائل

دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے استقبالیے کی دو تقاریب بھارت میں بھی منعقد ہوں گی۔ فوٹو: فائل

نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ 

گزشتہ کئی روز سے بھارتی میڈیا پر دپیکا اور رنویر کی شادی کی خبروں کے چرچے تھے جب کہ رواں ہفتے ہی دونوں اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کے ہمراہ اٹلی روانہ ہوئے تھے جہاں یہ مقبول  جوڑا اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھ گیا ہے۔

دپیکا اور رنویر کی شادی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف ایک گھنٹے میں دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق 2500 ٹوئٹس کی گئی ہیں جوکہ بھارت میں ٹوئٹر پر مقبول ترین ٹرینڈ بن بھی گیا ہےجب کہ سوشل میڈیا پر آج صبح سے ہی شادی کے مقام کی تصاویر زیر گردش ہیں۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے استقبالیے کی دو تقاریب بھارت میں منعقد ہوں گی جس میں سے ایک 21 نومبر کو بنگلورو کےلیلا پیلس میں جب کہ دوسری 28 نومبر کو ممبئی کے گرینڈ ہائٹ ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔