بہترین بیٹنگ پر شیکھر دھون’گولڈن بیٹ‘ کے حقدار

جڈیجا کوچیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ12وکٹیں لینے پر’گولڈن بال‘ سے نوازاگیا


Sports Desk June 25, 2013
جڈیجا کوچیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ12وکٹیں لینے پر’گولڈن بال‘ سے نوازاگیا فوٹو :فائل

چیمپئنزٹرافی کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز فاتح بھارتی ٹیم کے اوپنر شیکھر دھون کو مل گیا۔

ان کا بیٹ پورے ایونٹ میں تواتر سے رنز اگلتا رہا اور اس کا اعتراف آئی سی سی نے'گولڈن بیٹ'کی صورت میں کیا، دھون نے 2تھری فیگر اننگز سجاتے ہوئے5میچز میں 90.75 کی اوسط سے363رنز جوڑے،ان کا اسٹرائیک ریٹ 101.39 رہا، دھون نے روہت شرما کے ساتھ 2 سنچری اوراتنی ہی نصف سنچری شراکتیں قائم کیں، بطور پلیئر آف دی ایونٹ ان کا انتخاب 5رکنی کمیٹی نے کیا، جس میں جیف ایلرڈائس، جواگل سری ناتھ، علیم ڈار، کلائیڈ بیری اور اسٹیفن برینکلے شامل تھے۔



ماضی میں یہ منفرد ایوارڈ جیک کیلس (1998)، رام نریش سروان (2004)، کرس گیل(2006) اور رکی پونٹنگ(2009) کو بھی مل چکا ہے، 2000 اور2002 میں یہ ٹرافی کسی کو نہیں دی گئی تھی۔ دریں اثنا بھارتی اوپنر نے اپنا ' گولڈن بیٹ' ایوارڈ اترکھنڈ میں سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کے نام کردیا، انھوں نے کہا کہ میری دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں۔علاوہ ازیںفائنل کے مین آف دی میچ آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کو ایونٹ میں سب سے زیادہ12 وکٹیں لینے پر'گولڈن بال' سے نوازاگیا۔

مقبول خبریں