ساجدقریشی اوربیٹے کواورنگی ٹاؤن کے قاتل گروہ نے ماراذرائع

گولیوں کے خول پرانی وارداتوں کی گولیوں سے ملتے جلتے ہیں،فارنسک رپورٹ


Staff Reporter June 25, 2013
رپورٹ متعلقہ تفتیشی اداروں کوارسال کی جارہی ہے، جلدسراغ لگانے کی کوشش فوٹو : فائل

MULTAN: ساجدقریشی اور ان کے بیٹے کے قتل کے جائے وقوع سے ملنے والے گولیوں کے خولوں کی فارنسک رپورٹ تیار ہوگئی جو متعلقہ تفتیشی اداروں کو ارسال کی جارہی ہے۔

فارنسک رپورٹ کے مندرجات کے مطابق ساجد قریشی اور ان کے بیٹے کے قتل میں ملوث گروہ کے تانے بانے اورنگی ٹائون میں قتل کی وارداتوں میں ملوث گروہوں سے ملے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مقتول رکن اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے وقاص قریشی کے قتل کے جائے وقوع سے پولیس کو گولیوں کے 11خول ملے تھے جنھیں تجزیے کے لیے فارنسک ڈویژن سندھ بھجوادیا گیاتھا۔



 

ذرائع کے مطابق 4 روز بعد ملنے والی فارنسک رپورٹ کے مندرجات میں بتایا گیا ہے کہ گولیوں کے یہ خول اورنگی ٹائون اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود میں قتل کیے جانے والے 3 افراد کے قتل کے جائے وقوع سے ملنے والے گولیوں کے خول سے میچ کرگئے ہیں۔ فارنسک رپورٹ کے مطابق رکن سندھ اسمبلی کے قتل میں3 نائن ایم ایم پستول استعمال کی گئیں۔ دوسری جانب تفتیشی اداروں نے رکن اسمبلی کے قتل کی تحقیقات کا رخ اورنگی ٹائون میں ہونے والے3 قتل کی وارداتوں کی جانب موڑ لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوشش کی جارہی ہے کہ رکن اسمبلی کے قتل میں ملوث گروہ کا جلدازجلد سراغ لگا کر انھیں کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔ پولیس کی جانب سے قتل میں ملوث ملزمان کی اطلاع دینے والے کو5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیاگیا ہے۔ اطلاع دینے والے کانام صغیہ رازمیں رکھاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں