روزہ وعیدکااعلان مرکزکاکام ہےوزیرمذہبی امور پختونخوا

زونل کمیٹیاں شہادتیں فراہم کرتی ہیں،مرکزی کمیٹی کے فیصلے پرعمل کیاجائیگا ،حبیب الرحمن


Numainda Express June 25, 2013
مقامی کمیٹیوں کے ساتھ رابطہ کیا جائیگا تاکہ ملک میں ایک ہی دن روزہ ہواور عیدمنائی جائے فوٹو : فائل

صوبائی وزیرمذہبی امور حبیب الرحمٰن نے روزہ اور عید کے معاملے پر مقامی علما و رویت ہلال کمیٹیوں کے بجائے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پرعمل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ روزہ اور عید کا اعلان کرنا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کام ہے۔

جبکہ مقامی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کا کام صرف شہادتوں کو مرکزتک پہنچانا ہے جس کی پرکھ کرنا بھی مرکزی کمیٹی ہی کا کام ہے، صوبائی وزیر نے ایکسپریس کو بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا تاکہ وہ رمضان اور شوال کے چاند کے حوالے سے شہادتوں کا انتظارکرے اوراطمینان کے ساتھ فیصلہ کرے۔



تاکہ کوئی تنازع پیدا نہ ہو تاہم یہ بھی واضح ہے کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کے پاس ہے اور وہ جو اعلان کرے گی اس پر عمل کیاجائے گا۔اس سلسلے میں مقامی کمیٹیوں کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا تاکہ پورے ملک میںایک ہی دن روزہ اور عیدمنائی جائے۔