قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بے قاعدگیاںخصوصی اجلاس آج طلب

اسپیکر ایاز صادق نے شکایات پراجلاس بلایا،سیکریٹریٹ اخراجات میں 30 فیصدکمی متوقع


Numainda Express June 25, 2013
اسپیکر ایاز صادق نے شکایات پراجلاس بلایا،سیکریٹریٹ اخراجات میں 30 فیصدکمی متوقع فوٹو: اے پی پی/ فائل

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں حد سے بڑھتی ہوئی بدانتظامی اور بے قاعدگی کی شکایات سے زچ ہو کر اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے منگل کو اسمبلی سیکریٹریٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

توقع ہے کہ وہ وزیراعظم نوازشریف کی اپنی کابینہ کیلیے جاری کی گئی ہدایات میرٹ،شفافیت اور کفایت شعاری کے اصولوں کو پالیسی گائیڈ لائن قرار دیتے ہوئے سیکریٹریٹ افسران سے کہیں گے کہ پارلیمانی جمہوریت کو ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لیے حقیقی تحفہ قراردینے کے لیے ضروری ہے کہ پارلیمنٹ سیکریٹریٹ گڈگورننس کی ایک روشن مثال ہو،تمام حکومتی اداروں کو گڈ گورننس کے حوالے سے پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کی مثال دینی چاہیے اور یہ تب ہی ممکن ہے۔



جب پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کے ذمے داران ذاتی تعلقات اور ترجیحات کو پس پشت ڈالتے ہوئے صرف میرٹ کی پالیسی اپنائیں۔توقع کی جارہی ہے کہ وہ اس اجلاس میں کسی بھی سرکاری افسر کی مدت ملازمت یا کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے اور سیکریٹریٹ کے اخراجات میں 30فیصد کمی کے لیے دیگراقدامات کا بھی اعلان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں