کراچی رینجرز اور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی 40 سے زائد افراد گرفتار

چھاپوں اورگرفتاریوں کےباوجود ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہےاورآج بھی خاتون سمیت 2افراد کو قتل کردیا گیا


/ June 25, 2013
رینجرزاورپولیس نے محمود آباد،لانڈھی، کورنگی اوردیگر علاقوں میں کارروائی کے دران مشتبہ افراد کو گرفتار کیا فوٹو: فائل

رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 40 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو موت کی نیند سلادیا

رینجرزاورپولیس نے کراچی کے علاقے محمود آباد،لانڈھی، کورنگی اوردیگر علاقوں میں چھاپےمارکر 40 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار کرلئے جن کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اوردوسرا سامان برآمد ہوا ہے، گرفتار کئے گئے متعدد افراد کو نامعلوم مقام پر متنقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب چھاپوں اورگرفتاریوں کےباوجود ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ، گلبہارکے علاقے میں موٹرسائیکل سوارملزموں نےفائرنگ کرکے 16 سالہ عبداللہ کوموت کی نیندسلا دیا ، پولیس کے مطابق مقتول اسی علاقے کا رہائشی اور فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کو اسی کے دوستوں نے قتل کیا ، لانڈھی مظفر کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کوقتل کردیا۔

مقبول خبریں