امام الحق ایک بار پھر زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے

فیلڈنگ کرتے ہوئے کین ولیمسن نے زوردار اسٹروک کھیلا تو گیند سیدھی ان کی بائیں ران پر لگی۔


Sports Reporter November 17, 2018
فیلڈنگ کرتے ہوئے کین ولیمسن نے زوردار اسٹروک کھیلا تو گیند سیدھی ان کی بائیں ران پر لگی۔ فوٹو: فائل

اوپنر امام الحق ایک بار پھر زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے۔

نیوزی لینڈ سے سیریز کے پہلے ٹیست کے دوران شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کرتے ہوئے کین ولیمسن نے زوردار اسٹروک کھیلا تو گیند سیدھی ان کی بائیں ران پر لگی، اوپنر خاصی دیر تک درد سے کراہتے رہے لیکن بعد ازاں سنبھل گئے اور میدان سے باہر جانے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ کینگروز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں امام الحق کی انگلی فریکچر ہو گئی تھی،آپریشن کے بعد وہ وطن واپس آگئے تھے، صحتیاب ہوکر واپس یواے ای آئے تو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں باؤنسر ہیلمٹ پر لگا، غنودگی کی کیفیت محسوس کرنے پر انھیں اسپتال لے جایا گیا تھا لیکن وہ کسی سنگین انجری سے محفوظ رہے۔