دشت میں ایف سی پر حملے کی کوشش ناکام بارودی سرنگ کو ناکارہ بنادیا گیا

بی ڈی ایس ٹیم نے سڑک کنارے نصب 14 کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنادیا۔


ویب ڈیسک November 17, 2018
بی ڈی ایس ٹیم نے سڑک کنارے نصب 14 کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنادیا۔ فوٹو:فائل

بلوچستان کے علاقے دشت میں ایف سی کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

دشت کے علاقے اسپلنجی میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے بارودی سرنگ ناکارہ بناکر ایف سی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ اسپلنجی میں ایف سی کا قافلہ معمول کے گشت پر تھا کہ اسی دوران اہلکاروں نے بارودی سرنگ کا سراغ لگایا۔

ایف سی عملے نے بم ڈسپوزل اسکواڈ پولیس کو بم کی اطلاع دی جس پر بی ڈی ایس ٹیم موقع پر پہنچی اور سڑک کنارے نصب 14 کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنادیا۔