وزیراعظم نوازشریف اورافغان صدرکے درمیان ٹیلی فونک رابطہ خطے میں قیام امن پر اتفاق

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں پاک افغان تعلقات،علاقائی امن وسلامتی اورسرحدی امورپربھی تبادلہ خیال کیاگیا


ویب ڈیسک June 25, 2013
نواز شریف نے کابل میں صدارتی محل پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان میں امن کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان ٹیلی فون رابطے میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے قیام پراتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم اورافغان صدر کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں پاک افغان تعلقات، علاقائی امن وسلامتی اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر نواز شریف نے کابل میں صدارتی محل پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان میں امن کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا جبکہ حامد کرزئی نے پاکستانی عوام اور حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں