ایشین گیمز 2022 میں کرکٹ کا میلہ بھی سجانے کی تیاریاں

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 18 نومبر 2018
ایشین گیمز 2022 کے مقابلوں کا میزبان چین ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ایشین گیمز 2022 کے مقابلوں کا میزبان چین ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور: ایشین گیمز 2022 میں کرکٹ کا میلہ بھی سجانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

اے سی سی ارکان نے ایشین گیمز 2022 میں کرکٹ کو شامل کرنے کیلیے بھرپورکوشش کا اعلان کردیا۔ لاہور میں اجلاس کے دوران شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایشیائی سطح پرہونے والے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں کرکٹ بھی شامل ہونا چاہیے، اس ضمن میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

نومنتخب صدر نظم الحسن نے کہا کہ ایشیا میں کرکٹ کو فروغ دینے کیلیے تمام اراکین کا اتحاد واتفاق کے ساتھ چلنا ضروری ہے، یو اے ای میں ایشیا کپ کی بے مثال کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ دنیائے کرکٹ اس خطے کے بغیرادھوری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔