تیل و گیس کی تلاش کے لیے اوپن بڈنگ کا فیصلہ

رضوان غلزئی  پير 19 نومبر 2018
تیل و گیس کی تلاش کے لیے اوپن بڈنگ کا فیصلہ

فوٹو : فائل

تیل و گیس کی تلاش کے لیے اوپن بڈنگ کا فیصلہ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: حکومت نئی پٹرولیم پالیسی کا اعلان رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کرے گی۔ نئی پالیسی کے تحت تیل، گیس اور ایل این جی کے شعبوں میں بڑی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم نے تیل اور گیس کی تلاش کیلیے اوپن بڈنگ کے ذریعے 10 بلاکس پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں چولستان، شکرگنج ویسٹ، پنجاب اور موسیٰ خیل، خصدار ساؤتھ، تونگ، صورح، ولی ویسٹ، صحرا اور28نارتھ بلاک شامل ہیں۔

پالیسی میں خام تیل کی ایکسپلوریشن کے ساتھ مقامی سطح پر ریفائنریز کی استعداد بہتربنانے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ وزارت پٹرولیم کا دعویٰ ہے کہ مجوزہ پٹرولیم پالیسی کے تحت شروع کیے گئے منصوبے ملک میں تیل و گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔