دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے

ویب ڈیسک  پير 19 نومبر 2018
ڈوبنے والوں میں ایک خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں، پولیس۔ فوٹو : فائل

ڈوبنے والوں میں ایک خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں، پولیس۔ فوٹو : فائل

خیر پور: سگیوں شہر کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے جب کہ 18 افراد کو بچالیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے شہر سگیوں کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے، جن میں ایک خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 18 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 5 سالہ محمد حنیف، 5 سالہ عبدالرحمان، 4 سالہ عائشہ اور 40 سالہ فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان شادی میں شرکت کے لیے دریا پار گیا تھا اور کشتی کے ذریعے واپس اپنے گاؤں آرہا تھا کہ حادثہ رونما ہوگیا، کشتی الٹنے سے ڈوبنے والی خاتون اور 3 بچوں سمیت دیگر افراد کی لاشیں دریائے سندھ سے نکال لی گئی ہیں جبکہ حادثے کے مقام پر مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔