مشن پرواز مکمل کرنے والے فخر عالم نے دوسرے مشن کا اعلان کردیا

میرا اگلا مشن ٹاپ سیکرٹ ہے جس پر کام شروع ہو چکا ہے، اداکار


Staff Reporter November 20, 2018
میرا اگلا مشن ٹاپ سیکرٹ ہے جس پر کام شروع ہو چکا ہے، اداکار۔ فوٹو:فائل

مشن پرواز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی فخر عالم نے پہلا پرواز مشن مکمل کرنے کے بعد دوسرے مشن کا اعلان کردیا۔

اداکار فخر عالم نے 24 روز میں پرواز مشن مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچنے کے بعد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلا مشن بھی امریکا سے شروع کروں گا، میرا اگلا مشن ٹاپ سیکرٹ ہے جس پر کام شروع ہو چکا ہے۔

فخر عالم کا کہنا تھا کہ اگلے مشن کے حوالے سے کچھ دنوں میں دوبارہ امریکا جاؤں گا اور وقت آنے پر باقاعدگی سے اس کا اعلان کروں گا۔