کراچی کا مسئلہ حل کرنے کیلیے سب کو مل بیٹھنا ہوگازعیم قادری

الطاف کے بیان سے مایوسی جھلکتی ہے،محمودالرشید،کراچی میں نوگو ایریازنہیں،شرجیل میمن.


Monitoring Desk June 27, 2013
ہمارے خلاف سازش ہورہی ہے،وسیم اخترکی ’’ٹودی پوائنٹ‘ ‘میں شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو. فوٹو : فائل

RAHIM YAR KHAN: (ن) لیگ کے رہنما زعیم قادری نے کراچی میں جسٹس مقبول باقر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سب کا ہے اور ملک کا معاشی مرکزہے، وہاں پرامن وامان کی خرابی کا اثر پورے ملک پر پڑتا ہے۔

اس مسئلے کوحل کرنے کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرزکومل بیٹھ کر اتفاق رائے سے حل نکالنا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'ٹودی پوائنٹ' کے میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ ہمارے پاس وقت نہیں، معاملے کوجلد بہتری کی جانب لے جایا جائے۔ تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے کہا کہ الطاف حسین کے بیان سے مایوسی جھلکتی ہے۔ پچھلے 5 سال میں امن و امان اور زیادہ بگڑا۔



پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ جسٹس مقبول باقر پر حملہ افسوسناک واقعہ ہے۔ سندھ کی ایکسائز پولیس نے پنجاب سے آنے والا اسلحہ اور گولہ بارود پکڑا ہے۔وہ یہ نہیں کہتے کہ ایسا بدنیتی سے کیا جا رہا ہے تاہم پنجاب کو چاہیے کہ وہ اپنی سرحدوں پر بھی سخت چیکنگ کرے۔کراچی کاکوئی علاقہ نوگو ایریا نہیں ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ الطاف حسین نے ملک کے ڈوبنے کی ٹائی ٹینک سے مثال اس لیے دی ہے کہ یہ عوام آسانی سے سمجھ جائیں۔کراچی میں بھی ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے۔