- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ اورسہل انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لیگل ریفارمز کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے وزیراعظم کو قانونی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، وزیر قانون نے کہا کہ اصلاحات کا مقصد موجودہ قوانین میں ترامیم اور نئے قوانین کا نفاذ ہے، جلد انصاف کی فراہمی کے لیے ٹیکنالوجی سلوشنز کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔ نادار اور کمزور طبقوں کو ریاست قانونی معاونت فراہم کرے گی، خواتین کے وراثت سمیت حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی قوانین متعارف کرا رہے ہیں، 9 سال سے التواء کا شکار میوچل لیگل اسسٹنٹس بل متعارف کرایا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور سہل انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، انصاف کی فراہمی کا عمل وسائل پر نہیں، ریاست کے احساس ذمہ داری اور رحم سے وابستہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آسان، سہل اور جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جزو ہے، کمزور طبقوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کریں گے جب کہ خواتین، بچوں اور گھریلو ملازمین کے حقوق کے لیے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔