نالوں کی صفائی اور جراثیم کش اسپرے کرایا جائےایڈمنسٹریٹر

فوری طور پر تمام نالوں کی صفائی، چینلائزیشن اور ان کے اندر جراثیم کش ادویہ کا چھڑکائو کرایا جائے.


Staff Reporter August 19, 2012
تمام ملیریا انچارجز کو ہدایت جاری کریں کہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دفتر ارسال کریں، فوٹو: پی پی آئی

ISLAMABAD: بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید کی ہدایت پر ڈنگی کے سلسلے میں سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹر شوکت زمان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں نعمان ارشد ڈائریکٹر مشین ڈپو، ڈاکٹر منصور شیخ ڈائریکٹر میونسپل پبلک ہیلتھ، ڈاکٹر حامد مصطفی ڈپٹی ڈائریکٹر میونسپل پبلک ہیلتھ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

جس میں یہ فیصلہ ہوا کہ فوری طور پر تمام نالوں کی صفائی، چینلائزیشن اور ان کے اندر جراثیم کش ادویہ کا چھڑکائو کرایا جائے تاکہ مچھروں کی افزائش کو روکا جاسکے اور تمام ملیریا انچارجز کو ہدایت جاری کریں کہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دفتر ارسال کریں، فیومیگیشن مہم جوکہ اس وقت تمام شہر میں جاری ہے اس کی نگرانی ہر ڈسٹرکٹ میں محکمہ میونسپل سروسز کا ایک سینئر افسر اور متعلقہ ڈسٹرکٹ کا میونسپل کمشنر یا ایڈمنسٹریٹر کرے گا ،عوام کی رہنمائی کیلیے مہم بینرز، پمفلٹ اور ہورڈنگز کے ذریعے چلائی جائیگی۔