پنجاب میں سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ملازمتوں پر پابندی لگائی تھی۔


Numainda Express November 24, 2018
گریڈ ایک سے 16 تک کی نان گزیٹڈ آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پنجاب حکومت نے صوبے میں سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے بر سراقتدار آتے ہی سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی جسے اب اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری دفاتر میں گریڈ ایک سے 16تک کی نان گزیٹڈ آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔

محکمانہ سلیکشن کمیٹیاں قواعد کے مطابق اخبارات میں آسامیاں مشتہر کرنے کے بعد بھرتیاں کریں گی۔ صوبائی اداروِ خود مختار اداروں میں خالی 15ہزار سے زائد آسامیوں پر بھرتی ہوگی۔اس حوالے سے اعلان جلد کیا جائے گا۔

مقبول خبریں