عباس اطہر کی صحافتی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا صدر زرداری

اس موقع پر صدر نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی.


Numainda Express June 28, 2013
اس موقع پر صدر نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی . فوٹو: فائل

صدر آصف زرداری سے گزشتہ روز ممتاز صحافی، کالم نگار اور ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر سید عباس اطہر مرحوم کی صاحبزادی فوزیہ اور صاحبزادے بابر نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر نے مرحوم عباس اطہر کی شاندار صحافتی اور ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عباس اطہر کو صحافت کے میدان میں ان کی گرانقدر خدمات پر مدتوں یاد رکھا جائے گا اور ان کے انتقال سے پیدا ہونیوالا خلا آسانی سے پُر نہیں ہوگا۔ اس موقع پر صدر نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔