تحفظات دور قدوس بزنجو اور سرفراز ڈومکی کا مستعفی نہ ہونے کا اعلان

ہمارے حلقہ انتخاب ہی ہماری بنیاد ہیں وہاں پرمداخلت سے ہمیں تکلیف ہوتی ہے، اسپیکر بلوچستان اسمبلی


Numainda Express November 26, 2018
ہمارے حلقہ انتخاب ہی ہماری بنیاد ہیں وہاں پرمداخلت سے ہمیں تکلیف ہوتی ہے، اسپیکر بلوچستان اسمبلی ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

KARACHI: چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر سردار سرفراز ڈومکی کے تحفظات وزیراعلیٰ بلوچستان نے دور کردیے ہیں جب کہ پارٹیوں میں اختلافات کا ہونا جمہوریت کا حسن ہے۔

گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر سردار سرفراز ڈومکی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کا کہنا تھاکہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد بلوچستان میں گزشتہ چار روز سے سیاسی گہماگہمی پیدا ہوئی تھی جس پر میں کوئٹہ آیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے قدوس بزنجو کو درپیش مسائل اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے عہدے سے استعفی کا فیصلہ واپس نہیں لیا، عبدالقدوس بزنجو

اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو اورصوبائی وزیر سردار سرفراز ڈومکی نے اپنے استعفے واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حلقہ انتخاب ہی ہماری بنیاد ہیں وہاں پرمداخلت سے ہمیں تکلیف ہوتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحفظات دور کردیے ہیں۔

میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ میں نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان پارٹی کو توڑنے یا وزیر اعلیٰ بننے کیلیے نہیں کیا تھا، میرے تحفظات ضرور تھے مگر میں نے پارٹی کو مضبوط کرنے اور سوشل سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلیے پارٹی سے درخواست کی تھی کہ اسپیکر کے عہدے کی ذمے داریاں واپس لیں جب کہ صوبائی وزیر سردار سرفراز ڈومکی کے حلقہ میں بھی مداخلت ہورہی تھی۔

مقبول خبریں