بابراعظم رواں سال ٹیسٹ میں بہترین اوسط سے رنز بنانے والے بیٹسمین

ویرات کوہلی 59.05کی اوسط سے 1063رنز بناکر دوسرے نمبر پر ہیں۔


Sports Reporter November 27, 2018
ویرات کوہلی 59.05کی اوسط سے 1063رنز بناکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ فوٹو : گیٹی امیجز

ISLAMABAD: بابر اعظم رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین اوسط کے ساتھ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

بابر اعظم نے اب تک 67.71کی ایوریج سے 474 رنز جوڑے ہیں،کوہلی 59.05کی اوسط سے 1063رنز بناکر دوسرے نمبر پر ہیں،کرونا رتنے نے53.91رنز فی اننگز بناتے ہوئے 647کا مجموعہ حاصل کیا۔

اس کے علاوہ ڈی ویلیئرز نے 53.16کی اوسط سے638رنز بنائے،رواں سال 40سے زائد کی ایوریج سے رنز بنانے والوں میں عثمان خواجہ،مومن الحق، جوزبٹلر، حارث سہیل،روٹ اور ٹم پین بھی شامل ہیں۔