لیاری میں آپریشنرینجرزسے مقابلہ گینگسٹرثاقب باکسر ہلاک

واقعے کے بعد لیاری،عیسیٰ نگری،پرانی سبزی منڈی پرلیاری گینگ کی ہنگامہ آرائی،لوٹ مار


Staff Reporter June 29, 2013
واقعے کے بعد لیاری،عیسیٰ نگری،پرانی سبزی منڈی پرلیاری گینگ کی ہنگامہ آرائی،لوٹ مار فوٹو : روزنامہ ایکسپریس

لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرزنے آپریشن کیا ، اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے رینجرزپرفائرنگ کردی۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں لیاری گینگ وارکااہم ملزم ثاقب عرف باکسرماراگیا، ملزمان کی فائرنگ سے5افرادزخمی ہوگئے،رینجرزنے متعدد افراد کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،گینگ وارکے ملزم کی ہلاکت پرمشتعل افرادنے لیاری آٹھ چوک پرلاش رکھ کراحتجاج کیا،لیاری کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ اور ٹائر جلائے،گینگ وار کے ملزم کی ہلاکت پر عیسیٰ نگری اورپرانی سبزی منڈی کے قریب مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے ٹریفک معطل کرادیا،ایک مزداٹرک کو آگ لگا دی اور متعددکارسواروں سے لوٹ مارکی ۔کھارادر میں جمعے کی صبح فائرنگ کے واقعے کے بعدشام کو رینجرز نے لیاری کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران رینجرز کو سخت مزاحمت کا سامناکرنا پڑا ، نیاآباد،آگرہ تاج اوردیگرعلاقوں میں رینجرز اہلکاروں نے پوزیشن سنبھالی تومسلح ملزمان نے فائرنگ کردی ، نیاآبادمیں رینجرزکی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں لیاری گینگ وارکااہم ملزم ثاقب عرف باکسرگولی لگنے سے ہلاک ہوگیا،جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی ،ہلاک ہونے والا ملزم ثاقب انٹریشنل باکسر محمودکا بھانجاتھاجس کے باعث اس کی عرفیت باکسرتھی،ملزم ثاقب پر قتل،اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم کے کئی مقدمات تھے ،ملزم12مقدمات میں جیل میں تھااور حال ہی میں ضمانت پر رہاہوکرآیاتھا،ملزم کی ہلاکت کے بعداہل خانہ نے لیاری کے علاقے آٹھ چوک پرلاش رکھ کرمظاہرہ کیا،انھوں نے الزام لگایاکہ ثاقب گھرکے باہربیٹھاتھاکہ رینجرز اہلکار اسے اٹھاکر لے گئے اور تھوڑی دیر بعداس کی ہلاکت کی اطلاع آگئی ،واقعے کے بعدلیاری کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی اورملزمان کی فائرنگ سے آگرہ تاج کالونی کے علاقے تاج مسجد کے قریب40سالہ اکمل زخمی ہوگیا۔



ماڑی پوردعا ہوٹل کے قریب25سالہ سعیداور 40سالہ نعمت شاہ جبکہ بہار کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے16سالہ نذیرکچھی اور60سالہ فاروق کچھی زخمی ہوگئے۔آپریشن کے دوران رینجرز نے متعدد افرادکوحراست میں لے کر ان کی آنکھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کرتفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔علاوہ ازیں آپریشن کے دوران ثاقب باکسر کی ہلاکت کے حوالے سے رینجرز کے ترجمان میجر سبطین سے متعددمرتبہ رابطہ کیا گیا لیکن انھوں نے ٹیلی فون وصول نہیںکیاجبکہ لیاری گینگ وارکے ملزم ثاقب عرف باکسر کی ہلاکت پر عیسیٰ نگری قبرستان سے مسلح افرادسرشاہ سلیمان روڈپرنکل آئے اورپتھراؤ اور ہوائی فائرنگ شروع کر دی جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا،لوگ خوفزدہ ہو کراپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے ، مشتعل افراد نے گاڑیوں کوآگ لگانے کی کوشش کی ملزمان نے ایک سوزوکی پک اپ نمبرKF-0205 کو آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق لیاری گینگ واراحمدعلی مگسی گروپ کے کارندوں نے فائرنگ کی متعدد کاروں میں سوار فیملیزسے لوٹ مارجبکہ جوافرادخوف کی وجہ سے اپنی گاڑیاں چھوڑکرفرارہوئے تھے ان کی گاڑیوں سے قیمتی سامان اوربیٹریاں نکال لیں بعدازاں پولیس نے موقع پرپہنچ کرمشتعل افرادکومنتشرکردیاتاہم فائرنگ کے باعث سوک سینٹرکے سامنے یونیورسٹی روڈپربدترین ٹریفک جام ہوگیا۔مذکورہ واقعے کے بعدپرانی سبزی منڈی عسکری بارک کے قریب بلوچ پاڑہ سے گینگ وارسے تعلق رکھنے والے درویش عرف موسیٰ بھائی کے کارندے سڑک پرنکل آئے اورہوائی فائرنگ شروع کر دی،ملزمان نے گاڑیوں کوجلانے کی بھی کوشش کی تاہم پولیس منتشر کر دیا ۔