نوجوانوں کے قتل پر میدان میں نکل آئینگےاورنگزیب فاروقی

شہرمیں اہلسنت کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے دہشت گردوں کو بعض ریاستی...


Staff Reporter August 19, 2012
سینٹرل جیل سے اہلسنت کے کارکنوں کو اندرون سندھ جیلوں میں منتقل کیاگیا. فوٹو: ایکسپریس

اہلسنت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ اگر شہر میں اہلسنت عوام کا قتل جاری رہا تو اہلسنت بھی میدان میں نکل آئیں گے،ہمارے قاتلوں کو آزاد چھوڑ کر جانبدارانتظامیہ ہمارے بے گناہ کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر گرفتارکر رہی ہے،کارکنوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو امن کی ضمانت نہیں دے سکتے ،چند گھنٹوں میں 10سنی نوجوانوں کو ٹارگٹ کیا گیا، ایسا لگتا ہے کہ شہرمیں اہلسنت کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے دہشت گردوں کو بعض ریاستی اداروں کی سرپرستی حاصل ہے۔

نااہل حکومت کو موجودہ صورتحال پر مستعفی ہوجانا چاہیے ،اہلسنت کے قتل اور انتظامیہ کے ظالمانہ رویے کیخلاف اہلسنت کی تمام نمائندہ جماعتوں کا اجلاس آج رات طلب کر لیا ہے جس میں تمام علما و زعما اہلسنت کی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنت سے جاری اعلامیے میں کیا،انھوں نے کہا کہ گذشتہ رات ہمارے ہمدرد مولانا آصف اور شاکر اللہ کو جامع مسجد تقویٰ میں گھس کر ٹارگٹ کیا گیا جبکہ اگلے ہی لمحے نارتھ کراچی 3 اہلسنت نوجوانوں کو گولیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اگلے ہی گھنٹے اہلسنت کی مذہبی جماعت کے 5کارکنوں کو ڈسکو موڑ پر اس وقت ٹارگٹ کیا گیا جس وقت وہ ایک ہوٹل پر بیٹھے تھے ،انھوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ تینوں واقعات میں ایک ہی گروپ ملوث ہے، حکومت نے ایک بار پھر سینٹرل جیل کراچی سے اہلسنت کے بیشتر کارکنوں کو اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقل کیا ۔