پنجاب میں خاتون خودکش بمبار کے داخلے کی اطلاع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

ویب ڈیسک  جمعرات 29 نومبر 2018
بے ایل اے کی خاتون خودکش بمبار کراچی چائینیز قونصلیٹ کی طرح حملہ کرسکتی ہے، مراسلہ۔ فوٹو : فائل

بے ایل اے کی خاتون خودکش بمبار کراچی چائینیز قونصلیٹ کی طرح حملہ کرسکتی ہے، مراسلہ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پنجاب بھر میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم  جاری کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم  جاری کیا گیا ہے۔

مراسلہ کے مطابق کالعدم بے ایل اے کی خاتون خودکش بمبار کراچی میں چینی قونصل خانے کی طرح حملہ کرسکتی ہے لہذا حساس تنصیبات سمیت حساس عمارتوں پر سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چینی قونصل خانے پرحملہ ناکام 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کلفٹن میں پولیس اور سیکیورٹی اہل کاروں نے چینی قونصل خانے پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہل کار اور 2 شہری شہید ہوگئےتھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔