سی این این نے اسرائیل پر تنقید کرنے والے لکھاری سے معاہدہ منسوخ کردیا

پروفیسر ہل نے اسرائیل کو نسل کش اور متشدد ریاست قرار دیا تھا


ویب ڈیسک November 30, 2018
فلسطین کو سمندر سے لے کر دریا تک آزاد ہونا چاہیے، پروفیسر ہل (فوٹو: رائٹرز)

امریکی نشریاتی ادارے کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این) نے اسرائیل پر تنقید کرنے کی پاداش میں ادارے کے لیے لکھنے والے پروفیسر مارک لیمونٹ ہل سے معاہدہ ختم کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹیمپل یونیورسٹی میں میڈیا اسٹڈیز کے پروفیسر مارک لیمونٹ ہل کو فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانا مہنگا پڑگیا، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی سے متعلق انٹرنیشنل ڈے پر اقوام متحدہ کی ایک میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے لیمونٹ ہل اسرائیل کو نسل کش اور متشدد ریاست قرار دیا تھا۔

ہل کا کہنا تھا کہ فلسطین کو سمندر سے لے کر دریا تک آزاد ہونا چاہیے اورہر ایک کے لیے جمہوری سیکولر ریاست ہونی چاہیے تاہم اسرائیل نسل کشی اور مظالم ڈھا کر' ایک ریاستی حل' کا چیمپئن بننا چاہتا ہے۔

یہ پڑھیں: ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز اور سی این این کو امریکی عوام کا دشمن قرار دیدیا

پروفیسر مارک لیمونٹ ہل کو فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف بولنے پر مختلف گروہوں اور انسداد ہتک عزت لیگ (اے ڈی ایل) کی جانب سے شکایات پر سی این این نے ادارے کے لیے لکھنے والے پروفیسر ہل سے تعلقات منقطع کرلیے۔

اس حوالے سے سی این این کے ترجمان نے تحریری بیان جاری کرتے ہوئے پروفیسر ہل سے معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ اب ادارہ ان سے مزید رابطہ نہیں رکھے گا۔

مقبول خبریں