- نو مئی: پی ٹی آئی کا ملٹری کیمروں کی ویڈیوز برآمدگی کیلیے سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری کردیا گیا
- توہین رسالت اور توہین قرآن کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت
- فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے یہ آپ کا کام نہیں، عارف علوی
- عمران خان کا حکم؛ شیر افضل کو کور کمیٹی سے بھی نکال دیا گیا
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ، اوپن مارکیٹ میں کمی
- چھوٹا سا غار جس میں داخل ہونے والے کی موت قطعی ہے
- بچوں اور نوجوانوں میں کاہلی کا رجحان قلبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
- کوانٹم کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت
- 9 مئی کو پاکستان اور اداروں کے خلاف بغاوت کی گئی، وزیراعظم
- نئے مالی سال میں دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانے کا فیصلہ
- فلائی جناح کا اسلام آباد اور مسقط کے درمیان نئے انٹرنیشنل روٹ کا آغاز
- اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے نیول کمانڈر شہید
- پی ایس ایل10؛ آئی پی ایل سے ٹکراؤ کی صورت میں کیا فائدے مل سکتے ہیں؟
- ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والے اب امریکی سفیر سے مل رہے ہیں، وفاقی وزرا
- حکومتی امور میں مداخلت نہیں چاہتے لیکن بتائیں غریب کا کیا گناہ ہے؟ چیف جسٹس
- اسلام آباد پولیس نے عام افراد کا ریڈ زون میں داخلہ بند کردیا
- بھارتی فوج کی سرحد پر فائرنگ؛2 بنگلادیشی نوجوان جاں بحق
- ججز کے خلاف مہم کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر
- بشام حملے میں دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
لاڈلے نے کھیلنے کو چاند مانگا تو اسے پورا ملک دے دیا گیا، بلاول بھٹو
سکھر: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان ایسا لاڈلا ہےجوچوری کرتاہے اور سینہ زوری بھی کرتاہے یہ وہ لاڈلا ہے جس نے کھیلنے کو چاند مانگا اور اس کو ملک دے دیا گیا۔
سکھر میں پیپلزپارٹی کے 51ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں موجودہ حکومت کا گراف اتنی تیزی سے نیچے آیا کہ 100 دنوں میں لوگوں کا اعتماد اٹھ گیا، عمران خان نے 100 دنوں میں یوٹرن لینے کے سوا کچھ نہیں کیا، عمران خان نے ہر بات پر یوٹرن لیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتساب کے نام پر انتقام کا بازار گرم کیا، احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو بدنام کیا گیا اور خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن ختم کردیا، اس حکومت نے مقدمات کا سامنا کرنے والوں کو وزیر بنا دیا اور ایک اور نااہل سزا یافتہ شخص وزیراعظم کے اختیارات استعمال کررہا ہے جس نے لوگوں کو لوٹا اور زمینیں چھینیں اسے تجاوزات کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ تحریک انصاف نے اداروں کو غیر سیاسی کرنے کی بات کی لیکن گائے کے مقدمے میں آئی جی اسلام آباد کو گھر بھیج دیا جب آ پ سیاسی مداخلت میں مصروف تھےاس وقت ایس پی شہید طاہر داوڑ کو اسلام آباد سے اغوا کرلیا گیا اور ان کی مسخ شدہ لاش افغانستان سے ملی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے بنانے کے معاملے پر بھی یوٹرن لیا،100دنوں میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے کچھ نہیں کیاگیا، صوبے کا وعدہ جھوٹ نکلا تاہم پیپلزپارٹی اس خواب کی تعبیر تک جدوجہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو ون یونٹ بنانا چاہتے ہیں، پہلے بھی ون یونٹ سے ملک کو نقصان ہوا اور اب پھر وفاق اور اٹھارویں ترمیم پر حملہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اگر فیڈریشن اور اٹھارویں ترمیم کو ضرب لگانے کی کوشش کی گئی تو اسے ناکام بنادیں گے۔
بلاول بھٹوزرداری نے لاپتہ افراد کی بازیابی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے اب تک کتنے بلوچ بھائیوں کو بازیاب کرایاگیا ،اختر مینگل کے چھ نکات کا کیا ہوا جب اخترمینگل جانتے ہیں کہ عمران خان لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لیے یوٹرن لیں گے تو وہ اب تک اس حکومت کے اتحادی کیوں ہیں؟
کراچی کے موجودہ حالات پر بلاول بھٹو نے کہا کہ کہاں گیا کراچی پیکیج، کہاں گیا کراچی کاپانی ؟ تجاوزات کے نام پر لاکھوں لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کردیا پھر بھی کراچی میں پتنگ اور بلا بھائی بھائی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔